لاہور۔16 اکتوبر(اے پی پی )سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہاہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ میری نیک خواہشات ہیں اور ہر پاکستانی کی طرح میری بھی دعا ہے کہ ٹیم زیادہ سے زیادہ کامیابیاں حاصل کرکے ملک کا نام روشن کرے ۔لاہور میں میڈٰیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سری لنکن ٹیم کی ٹی ٹونٹی میچ کیلئے لاہور آمد ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کی …
قومی ٹیسٹ ٹیم کو مصباح الحق اور یونس خان کی کمی محسوس ہوتی رہے گی ، ہمیں دستیاب نوجوان ٹیلنٹ کو سپورٹ کرنا ہے،آئندہ بہتر ملاپ بنتا جائے گا،شاہد آفریدی

مزید خبریں
لاہور۔16 اکتوبر(اے پی پی )سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہاہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ میری نیک خواہشات ہیں اور ہر پاکستانی کی طرح میری بھی دعا ہے کہ ٹیم زیادہ سے زیادہ کامیابیاں حاصل کرکے ملک کا نام روشن کرے ۔لاہور میں میڈٰیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سری لنکن ٹیم کی ٹی ٹونٹی میچ کیلئے لاہور آمد ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کی جانب ایک اہم قدم ہوگا، امید ہے کہ سری لنکا کے ٹاپ پلیئرز پاکستان آکر کرکٹ کا میلہ سجائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی ٹیسٹ ٹیم کو مصباح الحق اور یونس خان کی کمی محسوس ہوتی رہے گی لیکن ہمیں دستیاب نوجوان ٹیلنٹ پر انحصار کرتے ہوئے انہیں سپورٹ بھی کرنا ہے،آنے والے وقت میں بہتر کمبی نیشن بنتا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم دو ٹیسٹ ہارے لیکن ٹیم مصباح اور یونس کے بعد جدوجہد کررہی ہے اور آگے بھی کرے گی، ہم انہی لڑکوں کو سپورٹ کرتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ اب بورڈ کو کراچی، ملتان اور راولپنڈی کی طرف جانا چاہیے کیونکہ ہمیں دنیا کو بتانا ہے صرف لاہور ہی نہیں پورا پاکستان محفوظ ہے۔شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن پر خوشی ہے، پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ ہونی چاہیے، سری لنکا نے ہمیشہ ساتھ دیا اور پاکستان نے بھی ان کا ساتھ دیا ہے، امید کرتا ہوں تمام کھلاڑی پاکستان آئیں گے۔








