لاہور۔16 اکتوبر(اے پی پی )پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی نیوزی لینڈ میں آئی سی سی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ لاہور ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے تصدیق کی ہے کہ سری لنکن ٹیم تیسرا ٹی ٹونٹی لاہور میں ہی کھیلے گی۔ انہوں نے کہا کہ سری لنکن ٹیم تیسرا ٹی ٹونٹی کھیلنے پاکستان آ رہی …
سری لنکن ٹیم تیسرا ٹی ٹونٹی لاہور میںکھیلے گی،نجم سیٹھی

مزید خبریں
لاہور۔16 اکتوبر(اے پی پی )پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی نیوزی لینڈ میں آئی سی سی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ لاہور ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے تصدیق کی ہے کہ سری لنکن ٹیم تیسرا ٹی ٹونٹی لاہور میں ہی کھیلے گی۔ انہوں نے کہا کہ سری لنکن ٹیم تیسرا ٹی ٹونٹی کھیلنے پاکستان آ رہی ہے اور ویسٹ انڈیز کی ٹیم بھی اگلے ماہ دورے پر آئے گی، تاہم پاکستان سے باہمی سیریز کھیلنے سے بھارت کے انکار کے معاملے پر کیس چل رہا ہے۔ سری لنکا اور پاکستان کے مابین تیسرا ٹی ٹونٹی میچ 29اکتوبر کو لاہور میں کھیلا جائے گا ۔








