فلپائن میں حکومتی فوج اور حکومت مخالف مسلح گروہ کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں 19 مبینہ شدت پسند ہلاک ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق نیو پیپل آرمی سے بتایا جا رہا ہے۔
فلپائن میں جھڑپ، 19 مبینہ حکومت مخالف مسلح افراد ہلاک

مزید خبریں
منیلا ۔20اپریل (اے پی پی):**فلپائن میں حکومتی فوج اور حکومت مخالف مسلح گروہ کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں 19 مبینہ شدت پسند ہلاک ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق نیو پیپل آرمی سے بتایا جا رہا ہے۔حکام کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ یہ کارروائی فلپائنی فوج کی جانب سے علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے اور مقامی آبادی کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے جاری سکیو رٹی آپریشنز کا حصہ ہے۔فوجی حکام کا کہنا ہے کہ ایسے آپریشنز کا مقصد شدت پسند عناصر کا خاتمہ اور خطے میں استحکام کو یقینی بنانا ہے، جبکہ مزید کارروائیاں بھی جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔








