جاپان کے شمال مشرقی پریفیکچر میاگی کے رہائشی علاقے میں جھاڑیوں میں کئی گھنٹوں تک چھپے رہنے والے ریچھ کو ہلاک کر دیا گیا۔شنہوا کے مطابق سینڈائی شہر کے حکام نے بتایا کہ صبح تقریباً 9 بجے ڈرون کی مدد سے 1.5 میٹر لمبے ریچھ کی موجودگی کی تصدیق کی گئی، یہ اطلاع رہائشیوں کی جانب سے متعدد ہنگامی کالز کے بعد سامنے آئی۔
جاپان کے رہائشی علاقے میں کئی گھنٹوں تک منڈلاتے رہنے والے ریچھ کو ہلاک کر دیا گیا

مزید خبریں
ٹوکیو۔20اپریل (اے پی پی):جاپان کے شمال مشرقی پریفیکچر میاگی کے رہائشی علاقے میں جھاڑیوں میں کئی گھنٹوں تک چھپے رہنے والے ریچھ کو ہلاک کر دیا گیا۔شنہوا کے مطابق سینڈائی شہر کے حکام نے بتایا کہ صبح تقریباً 9 بجے ڈرون کی مدد سے 1.5 میٹر لمبے ریچھ کی موجودگی کی تصدیق کی گئی، یہ اطلاع رہائشیوں کی جانب سے متعدد ہنگامی کالز کے بعد سامنے آئی۔
مقامی حکام نے ابتدا میں ریچھ کو ایک باکس ٹریپ کے ذریعے پکڑنے کی کوشش کی لیکن وہ ناکام رہے۔ بعد ازاں انہوں نے اسے بے ہوش کرنے کے لیے ٹرانکوئلائزر گن کا استعمال کیا اور پھر شام تقریبا 7بجکر 30منٹ پر ملک کے ہنگامی کلی نظام کے تحت اسے مار دیا۔ رپورٹ کے مطابق کسی انسان کے زخمی ہونے کی تصدیق نہیں ہوئی۔








