روس کے نائب وزیر خارجہ الیگزینڈر گروشکو نے کہا ہے کہ کسی فرضی جنگ کی صورت میں ترجیحی اہداف کی نشاندہی کرتے وقت روس یورپ پر نام نہاد ”نیوکلیئر امبریلا” قائم کرنے کے لیے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی پیش رفت کو مدنظر رکھے گا۔شنہوا کے مطابق انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ خاص طور پر ان امکانات پر توجہ دی جا رہی ہے جن کے تحت فرانسیسی جوہری …
روس فرانس کی نیوکلیئر امبریلا کو ترجیحی اہداف کی فہرست میں شامل کرے گا، الیگزینڈر گروشکو

مزید خبریں
ماسکو۔20اپریل (اے پی پی):روس کے نائب وزیر خارجہ الیگزینڈر گروشکو نے کہا ہے کہ کسی فرضی جنگ کی صورت میں ترجیحی اہداف کی نشاندہی کرتے وقت روس یورپ پر نام نہاد ”نیوکلیئر امبریلا” قائم کرنے کے لیے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی پیش رفت کو مدنظر رکھے گا۔شنہوا کے مطابق انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ خاص طور پر ان امکانات پر توجہ دی جا رہی ہے جن کے تحت فرانسیسی جوہری اسلحہ کو غیر جوہری یورپی ممالک میں نصب کیا جا سکتا ہے۔
روسی سفارتکار نے کہا کہ یہ واضح ہے کہ کسی شدیدجنگ کی صورت میں ترجیحی اہداف کی فہرست کو اپ ڈیٹ کرتے وقت ہماری فوج کو اس معاملے پر گہری نظر رکھنی ہوگی۔یاد رہے کہ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے مارچ کے اوائل میں ایل لونگ نیول بیس سے خطاب کرتے ہوئے فرانس کے جوہری وارہیڈز کی تعداد میں اضافے اور یورپی شراکت داروں کے ساتھ دفاعی تعاون کو وسعت دینے کے منصوبوں کا اعلان کیا تھا۔








