امریکا سے تعلقات اب طاقت سے کمزوری میں تبدیل ہو چکے ہیں، کینیڈین وزیر اعظم

کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی نے کہا ہے کہ امریکاکے ساتھ قریبی تعلقات، جو کبھی طاقت سمجھے جاتے تھے، اب کمزوری میں تبدیل ہو چکے ہیں۔رائٹرز کے مطابق اپنے وڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ کینیڈا کو اپنے جنوبی پڑوسی کی جانب سے آنے والی غیر یقینی صورتحال پر انحصار نہیں کرنا چاہیے۔

اوٹاوا ۔20اپریل (اے پی پی):کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی نے کہا ہے کہ امریکاکے ساتھ قریبی تعلقات، جو کبھی طاقت سمجھے جاتے تھے، اب کمزوری میں تبدیل ہو چکے ہیں۔رائٹرز کے مطابق اپنے وڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ کینیڈا کو اپنے جنوبی پڑوسی کی جانب سے آنے والی غیر یقینی صورتحال پر انحصار نہیں کرنا چاہیے۔ انہوں نے تاریخی حوالہ دیتے ہوئے 1812 کی جنگ کا ذکر کیا اور برطانوی فوجی رہنما آئزک بروک کی مثال پیش کی، جنہوں نے اس جنگ میں امریکی پیش قدمی کے خلاف دفاع کیا تھا۔

انہوں نے مقامی قبائل کے رہنما ٹیکم سی کو بھی خراج عقیدت پیش کیا، جنہوں نے 1812 میں مختلف قوموں کو متحد کر کے امریکی توسیع پسندی کا مقابلہ کیا تھا ۔تجزیہ کاروں کے مطابق یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کے باعث دونوں ممالک کے درمیان تجارتی کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ امریکا کی جانب سے سٹیل، ایلومینیم اور گاڑیوں سمیت مختلف کینیڈین برآمدات پر ٹیرف عائد کیے گئے ہیں۔