بھارت کی جنوبی ریاست تمل ناڈو میں آتش بازی کے کارخانے میں دھماکے سے 21 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق سرکاری نشریاتی ادارے آل انڈیا ریڈیونے بتایا کہ تمل ناڈو میں وی مُتھولنگاپورم، ضلع ویرودھونگر میں واقع ایک پٹاخہ فیکٹری میں دھماکے سے 21 افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے جبکہ شدید زخمی چھ افراد کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
بھارت، آتش بازی کے کارخانے میں دھماکہ، 21 افراد ہلاک، 6 زخمی

مزید خبریں
نئی دہلی۔20اپریل (اے پی پی):بھارت کی جنوبی ریاست تمل ناڈو میں آتش بازی کے کارخانے میں دھماکے سے 21 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق سرکاری نشریاتی ادارے آل انڈیا ریڈیونے بتایا کہ تمل ناڈو میں وی مُتھولنگاپورم، ضلع ویرودھونگر میں واقع ایک پٹاخہ فیکٹری میں دھماکے سے 21 افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے جبکہ شدید زخمی چھ افراد کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب مزدور فیکٹری کے اندر آتش گیر کیمیائی مواد کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کر رہے تھے۔ دھماکے کے وقت چار کمروں میں تقریباً 50 مزدور موجود تھے۔حکام نے اموات میں اضافے کا اندیشہ ظاہر کیا ہے۔








