سعودی عرب اور دیگر ممالک نے لیبیا کے یونیفائیڈ بجٹ کا خیر مقدم کیا ہے، جو ایک دہائی سے زیادہ عرصے میں لیبیا کا پہلا قومی بجٹ ہے۔
سعودی عرب، قطر، ترکیہ اور دیگر ممالک کا لیبیا کے پہلے یونیفائیڈ بجٹ کا خیرمقدم

مزید خبریں
ریاض۔20اپریل (اے پی پی):سعودی عرب اور دیگر ممالک نے لیبیا کے یونیفائیڈ بجٹ کا خیر مقدم کیا ہے، جو ایک دہائی سے زیادہ عرصے میں لیبیا کا پہلا قومی بجٹ ہے۔ اردو نیوز کے مطابق سعودی عرب، قطر، امریکا، ترکیہ، متحدہ عرب امارات، برطانیہ، مصر، فرانس، جرمنی اور اٹلی نے گزشتہ روز مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ11 اپریل کو ہونے والے دستخط مغربی اور مشرقی لیبیا کے رہنمائوں کے درمیان اقتصادی تعاون بڑھانے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔
یونیفائیڈ بجٹ کے مکمل نفاذ سے لیبیا کے مالی استحکام، دینارکی قدر، لیبیا کے عوام کی قوت خرید، ملک بھر میں ترقیاتی منصوبوں اور بین الاقوامی سرمایہ کاری کے نفاذ میں مدد کے ساتھ لیبیا کے اہم ٹیکنو کریٹک انسٹی ٹیوشنز کو مضبوط کرنے میں مدد ملے گی جن میں سینٹرل بینک آف لیبیا، نیشنل آئل کارپوریشن اور لیبیا آڈٹ بیورو شامل ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ ہم اس معاہدے تک پہنچنے کے لیے ان کے تعمیری انداز کو سراہتے ہیں، جو لیبیا کے لیے اتحاد، استحکام اور خوشحالی کو فروغ دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یونیفائیڈ بجٹ میں رواں سال نیشنل آئل کارپوریشن کا پہلا آپریشنل بجٹ اور توانائی کی پیداوار بڑھانے کےلیے فنانسنگ شامل ہے، ان فنڈز کے موثر استعمال کو یقینی بنانے کے لیے نگرانی کی دفعات شامل ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ تیل اور گیس کی پیداوار میں اضافہ لیبیا کے عوام اور ان کے بین الاقوامی شراکت داروں کے لیے زیادہ خوشحالی کا باعث بنے گا اور ائی اور بین الاقوامی انرجی سکیورٹی میں معاون ثابت ہوگا۔ بیان میں لیبیا میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن اور اقوام متحدہ کی سیکرٹری جنرل کی خصوصی نمائندہ کے روڈ میپ کےلیے حمایت کا اعادہ کیا گیا۔








