روسی بندرگاہ پر یوکرینی ڈرون حملہ ، ایک شخص ہلاک

روس کے شہر ساحلی شہر طواپسہ میں ڈرون حملے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔شنہو ا کے مطابق روسی حکام نے بتایا کہ یہ حملہ یوکرین کی جانب سے کیا گیا، جس میں بحیرہ اسود کی اہم بندرگاہ کو نشانہ بنایا گیا۔

ماسکو ۔20اپریل (اے پی پی):روس کے شہر ساحلی شہر طواپسہ میں ڈرون حملے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔شنہو ا کے مطابق روسی حکام نے بتایا کہ یہ حملہ یوکرین کی جانب سے کیا گیا، جس میں بحیرہ اسود کی اہم بندرگاہ کو نشانہ بنایا گیا۔ علاقائی گورنر وینیمین کونڈراتیف نے بتایا کہ حملے کے دوران ایک شخص بندرگاہ پر ہلاک ہوا جبکہ زخمی کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔رپورٹس کے مطابق یہ علاقہ اس سے قبل بھی ڈرون حملوں کی زد میں آ چکا ہے، جس کے باعث سکیورٹی خدشات میں اضافہ ہو گیا ہے۔