ایم کیو ایم کے مرکزی رہنما زاہد ملک نے آل پاکستان مسلم لیگ کے چیف آرگنائزر ڈاکٹر محمد امجد اور مرکزی جوائنٹ سیکرٹری عاطف محمود مغل سے ملاقات کی اور موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
ایم کیو ایم کے رہنما زاہد ملک کی ڈاکٹر محمد امجد کی ملاقات، حکومت کی امن کوششوں پر خراج تحسین

مزید خبریں
اسلام آباد۔20اپریل (اے پی پی):ایم کیو ایم کے مرکزی رہنما زاہد ملک نے آل پاکستان مسلم لیگ کے چیف آرگنائزر ڈاکٹر محمد امجد اور مرکزی جوائنٹ سیکرٹری عاطف محمود مغل سے ملاقات کی اور موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی امن کوششوں کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا ۔اس موقع پر انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ترقی، تعلیم، صحت اور روزگار کی فراہمی میں دیہی اور شہری علاقوں میں امتیاز کو مد نظر رکھتے ہوئے خطہ پوٹھوہار کے باشندوں کو ان کے جائز حقوق دیئے جائیں ۔ ڈاکٹر امجد محمود نےزاہد ملک کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور ایم کیو ایم کی قیادت کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔ایم کیو ایم کے مرکزی رہنما نے ڈاکٹر امجد کی ملک و قوم کے لیے مخلصانہ کوششوں کو سراہا ۔








