کھیل کی دنیا کے سب سے معتبر اعزازات لاریئس ورلڈ سپورٹس ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب سپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں منعقد ہوئی جس کی میزبانی سربین ٹینس سٹار نوویک جوکووچ اور فری سٹائل سکیئر ایلین گو نے انجام دی۔
لاریئس ورلڈ سپورٹس ایوارڈز،کارلوس الکاراز اور آرینا سبالینکا سال کے بہترین کھلاڑی ،پی ایس جی بہترین ٹیم قرار

مزید خبریں
میڈرڈ۔21اپریل (اے پی پی):کھیل کی دنیا کے سب سے معتبر اعزازات لاریئس ورلڈ سپورٹس ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب سپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں منعقد ہوئی جس کی میزبانی سربین ٹینس سٹار نوویک جوکووچ اور فری سٹائل سکیئر ایلین گو نے انجام دی۔ امریکی خبر رساں ادارے ای ایس پی این کے مطابق اس پروقار تقریب میں سپین کے کارلوس الکاراز کو گزشتہ سال فرنچ اوپن، یو ایس اوپن اور رواں سال جنوری میں آسٹریلین اوپن جیتنے پر سال کا بہترین مرد کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ خواتین میں بیلاروس کی آرینا سبالینکا نے مسلسل دوسری بار یو ایس اوپن جیتنے اور عالمی درجہ بندی میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر سال کی بہترین خاتون کھلاڑی کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا،
فرانسیسی فٹ بال کلب پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) نے 2025 میں پہلی بار چیمپئنز لیگ کا ٹائٹل جیتنے پر سال کی بہترین ٹیم کا اعزاز حاصل کیا جبکہ گالف سٹار روری میکلروئے کو ماسٹرز ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کرنے پر کم بیک آف دی ایئر کے ایوارڈ سے نوازا گیا، بارسلونا اور سپین کے 18 سالہ نوجوان فٹ بالر لامین یامال کو سال کا بہترین ابھرتا ہوا کھلاڑی قرار دیا گیا اور فارمولا ون ریسنگ کے چیمپئن لینڈو نورس نے ورلڈ بریک تھرو آف دی ایئر کا ایوارڈ جیتا، جرمنی کے عظیم فٹ بالر ٹونی کروس کو ورلڈ سپورٹنگ انسپیریشن اور سابق جمناسٹ نادیہ کومانچی کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیا گیا جبکہ ایکشن سپورٹس میں امریکی سنو بورڈر کلوئی کم اور معذوری کے باوجود بہترین کارکردگی پر برازیل کے پیرا تیراک گیبریل اراؤجو کو سال کا بہترین کھلاڑی منتخب کیا گیا۔








