بھارتی پروازوں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں 24 مئی تک توسیع

بھارتی پروازوں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں 24 مئی تک مزید توسیع کر دی گئی ہے۔منگل کو پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے جاری نوٹم کے مطابق پاکستانی فضائی حدود بھارت میں رجسٹرڈ طیاروں یا بھارتی ایئر لائنز /آپریٹرز (بشمول فوجی پروازوں) کے لیے بدستور بند رہے گی۔ یہ پابندی اب 24 مئی 2026 کی صبح 4 بجکر 59 منٹ تک مؤثر رہے گی۔

اسلام آباد۔21اپریل (اے پی پی):بھارتی پروازوں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں 24 مئی تک مزید توسیع کر دی گئی ہے۔منگل کو پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے جاری نوٹم کے مطابق پاکستانی فضائی حدود بھارت میں رجسٹرڈ طیاروں یا بھارتی ایئر لائنز /آپریٹرز (بشمول فوجی پروازوں) کے لیے بدستور بند رہے گی۔ یہ پابندی اب 24 مئی 2026 کی صبح 4 بجکر 59 منٹ تک مؤثر رہے گی۔