چیئرپرسن بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے علامہ محمد اقبال کی برسی کے موقع پر اپنے جاری پیغام میں کہا ہے کہ مفکرِ اسلام علامہ اقبال نے ایک باوقار اور خودمختار پاکستان کا خواب دیکھا،اقبال کا تصورِ پاکستان ایک فلاحی اور انصاف پر مبنی ریاست کا عکاس ہے۔
علامہ اقبال نے برصغیر کے مسلمانوں کو علیحدہ وطن کا شعور دیا، سینیٹر روبینہ خالد

مزید خبریں
اسلام آباد۔21اپریل (اے پی پی):چیئرپرسن بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے علامہ محمد اقبال کی برسی کے موقع پر اپنے جاری پیغام میں کہا ہے کہ مفکرِ اسلام علامہ اقبال نے ایک باوقار اور خودمختار پاکستان کا خواب دیکھا،اقبال کا تصورِ پاکستان ایک فلاحی اور انصاف پر مبنی ریاست کا عکاس ہے۔سینٹر روبینہ خالد نے کہا کہ شاعرِ مشرق کا خواب آج بھی ہماری قومی جدوجہد کی سمت متعین کرتا ہے،علامہ اقبال نے برصغیر کے مسلمانوں کو ایک علیحدہ وطن کا شعور دیا۔
انہوں نے کہا کہ مفکرِ پاکستان کا پیغام خودی، عمل اور اتحاد کا درس دیتا ہے۔اقبال کا خواب ایک مضبوط، خوشحال اور باوقار پاکستان کی بنیاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اقبال کے افکار کی روشنی میں پاکستان کو حقیقی معنوں میں فلاحی ریاست بنانا ہوگا،مفکرِ اسلام نے امتِ مسلمہ کو بیداری اور خود انحصاری کا راستہ دکھایا،شاعرِ مشرق کا فلسفہ نوجوانوں کے لیے امید اور حوصلے کا پیغام ہے۔








