وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ تمام تر بین الاقوامی چیلنجز کے باوجود وزارت صحت اور ڈریپ نے فارماسیوٹیکل انڈسٹری کے ساتھ مل کر موثر اور بروقت اقدامات کیے ہیں جن کے نتیجے میں ملک میں ادویات کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے
وزارت صحت ،ڈریپ اور فارماسیوٹیکل انڈسٹری نے بروقت اقدامات سے ادویات کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایا ، وفاقی وزیر صحت

مزید خبریں
اسلام آباد۔21اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ تمام تر بین الاقوامی چیلنجز کے باوجود وزارت صحت اور ڈریپ نے فارماسیوٹیکل انڈسٹری کے ساتھ مل کر موثر اور بروقت اقدامات کیے ہیں جن کے نتیجے میں ملک میں ادویات کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے موجودہ جنگی حالات کے تناظر میں ادویات کی دستیابی سے متعلق ایک اہم اجلاس میں کیا ،جس میں ملک بھر میں ادویات کی بلا تعطل فراہمی اور سپلائی چین کو مستحکم رکھنے کے لیے جامع حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں فارماسیوٹیکل اور میڈیکل ڈیوائسز انڈسٹریز کے نمائندگان نے شرکت کی جبکہ وفاقی سیکرٹری صحت اور کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بھی شریک ہوئے۔اجلاس کے دوران ایم آر آئی مشینوں میں استعمال ہونے والی ہیلیم گیس کی دستیابی کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا تاکہ طبی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ آئے۔اس موقع پر وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا کہ تمام تر بین الاقوامی چیلنجز کے باوجود وزارت صحت اور ڈریپ نے فارماسیوٹیکل انڈسٹری کے ساتھ مل کر موثر اور بروقت اقدامات کیے ہیں جن کے نتیجے میں ملک میں ادویات کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس وقت ملک میں پانچ سے چھ ماہ کے لیے ادویات کا وافر ذخیرہ موجود ہے اور موجودہ بین الاقوامی حالات کے باوجود عوام کو ادویات کی دستیابی کے حوالے سے کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ وزارت صحت اور ڈریپ ادویات کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے مسلسل کڑی نگرانی کر رہے ہیں جبکہ حکومت صحت کی بنیادی سہولیات کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ باہمی رابطے کو مزید موثر بنایا جائے اور سپلائی چین کو مستحکم رکھنے کے لیے پیشگی اقدامات جاری رکھے جائیں تاکہ مستقبل میں کسی بھی ممکنہ چیلنج کا بروقت اور موثر انداز میں مقابلہ کیا جا سکے۔








