اوگرا کا سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ، فاطمہ فرٹ لمیٹڈ اور ایگری ٹیک لمیٹڈ سے متعلق مقررہ عوامی سماعتیں ملتوی کرنے کا اعلان

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ناگزیر وجوہات کی بناء پر سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ، فاطمہ فرٹ لمیٹڈ اور ایگری ٹیک لمیٹڈ سے متعلق مقررہ عوامی سماعتیں ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا۔

اسلام آباد۔21اپریل (اے پی پی):آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ناگزیر وجوہات کی بناء پر سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ، فاطمہ فرٹ لمیٹڈ اور ایگری ٹیک لمیٹڈ سے متعلق مقررہ عوامی سماعتیں ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا۔ اوگرا کے مطابق مذکورہ عوامی سماعتیں 22 اپریل اور 23 اپریل 2026ء کو اوگرا ہیڈ آفس اسلام آباد میں منعقد ہونا تھیں تاہم موجودہ غیر متوقع صورتحال اور ہنگامی نوعیت کے انتظامی اقدامات کے باعث سماعتوں کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اوگرا نے کہا ہے کہ صورتحال بہتر ہوتے ہی عوامی سماعتوں کی نئی تاریخوں کا اعلان اشتہار کے ذریعے کیا جائے گا۔