پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کی جنرل کونسل نے 2016-17ءاور 2017-18ءکے لئے بجٹ اخراجات کی منظوری دے دی

اسلام آباد ۔ 16 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کی جنرل کونسل نے پی بی سی سی کے سال 2016-17ءاور 2017-18ءکے لئے بجٹ اخراجات کی منظوری دے دی۔ یہ منظوری پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کی جنرل کونسل میں دی گئی ۔ جنرل کونسل کا اجلاس پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سعید سلطان شاہ کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں پی بی سی سی سے منسلک تمام …

اسلام آباد ۔ 16 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کی جنرل کونسل نے پی بی سی سی کے سال 2016-17ءاور 2017-18ءکے لئے بجٹ اخراجات کی منظوری دے دی۔ یہ منظوری پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کی جنرل کونسل میں دی گئی ۔ جنرل کونسل کا اجلاس پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سعید سلطان شاہ کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں پی بی سی سی سے منسلک تمام کلبز کے عہدیداران نے شرکت کی۔ اجلاس میں متفقہ طور پر پی بی سی سی کے سال 2016-17ءکے اخراجات اور آئندہ مالی سال کے بجٹ 2017-18ءکی منظوری دے دی گئی ہے۔ اجلاس میں پی بی سی سی کے الحاق شدہ کلبز نے اپنی آڈٹ رپورٹس پیش کیں۔ اجلاس میں آنے والے پانچویں عالمی بلائنڈ کرکٹ کلب پر بھی تبادلہ خیال ہوا اور مستقبل کے حوالے سے پلان بھی زیر بحث آیا۔ اجلاس میں نئے آڈیٹر کے نام کی بھی منظوری دی گئی۔

Leave a Reply