انگلش پریمیئر لیگ،برائٹن اینڈ ہوو البیون کی 13ویں فتح

انگلش پریمیئر لیگ میں برائٹن اینڈ ہوو البیون کی ٹیم نے اپنے عمدہ کھیل کی بدولت چیلسی کو بآسانی 0-3 گول ہرا دیا،یہ برائٹن اینڈ ہوو البیون کی ای پی ایل میں 13ویں فتح ہے اور اس کی پوائنٹس ٹیبل پر چھٹی پوزیشن ہے۔

لندن۔22اپریل (اے پی پی):انگلش پریمیئر لیگ میں برائٹن اینڈ ہوو البیون کی ٹیم نے اپنے عمدہ کھیل کی بدولت چیلسی کو بآسانی 0-3 گول ہرا دیا،یہ برائٹن اینڈ ہوو البیون کی ای پی ایل میں 13ویں فتح ہے اور اس کی پوائنٹس ٹیبل پر چھٹی پوزیشن ہے۔فردی کادیوگلو،جیک ہنشیل ووڈ اور ڈینی ویلبیک نے ایک، ایک گول کر کے اپنی ٹیم برائٹن اینڈ ہوو البیون کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

امریکی ویب سائٹ ای ایس پی این کے مطابق انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ کا 34 واں سیزن انگلینڈ میں جاری ہے جس میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔امریکن ایکسپریس اسٹیڈیم، فالمر، انگلینڈ میں کھیلے گئے لیگ کے اہم میچ میں برائٹن اینڈ ہوو البیون اور چیلسی کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں برائٹن اینڈ ہوو البیون کی ٹیم نے انتہائی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف چیلسی کی ٹیم کو بآسانی 0-3 گول سے ہرا دیا۔برائٹن اینڈ ہوو البیون کی جانب سے فردی کادیوگلونے میچ کے تیسرے ،جیک ہنشیل ووڈ نے 56 ویں اور ڈینی ویلبیک نے میچ ختم ہونے سے قبل آخری لمحات میں ایک گول سکورکر کے اپنی ٹیم کو فتح دلائی ۔

میچ میں چیلسی کی ٹیم بہت کوشش کے باوجود گول کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔ یہ برائٹن اینڈ ہوو البیون کی ای پی ایل میں 13ویں فتح ہے اور وہ 50 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر چھٹی پوزیشن پر ہے۔ واضح رہے کہ ای پی ایل آرسنل کی ٹیم سب سے زیادہ 70 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر برقرار ہے۔مانچسٹر سٹی کی ٹیم 67 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ مانچسٹر یونائیٹڈ اور آسٹن ولا 58،58 مساوی پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر موجود ہے۔