باسکٹ بال کی عالمی تنظیم (فیبا)نے ویمنز باسکٹ بال ورلڈ کپ 2026 کے گروپس کا اعلان کر دیا ہے۔ شنہوا کے مطابق جرمنی کے دارالحکومت برلن میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں فیبا ویمنز باسکٹ بال ورلڈ کپ 2026کے لیے قرعہ اندازی مکمل کر لی گئی ہے جس کے مطابق چین کو گروپ ڈی میں دفاعی چیمپئن امریکا، اٹلی اور جمہوریہ چیک کے ساتھ رکھا گیا ہے۔
ویمنز باسکٹ بال ورلڈ کپ گروپس کا اعلان،چین امریکا کے ساتھ مشکل گروپ میں شامل
برلن۔22اپریل (اے پی پی):باسکٹ بال کی عالمی تنظیم (فیبا)نے ویمنز باسکٹ بال ورلڈ کپ 2026 کے گروپس کا اعلان کر دیا ہے۔ شنہوا کے مطابق جرمنی کے دارالحکومت برلن میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں فیبا ویمنز باسکٹ بال ورلڈ کپ 2026کے لیے قرعہ اندازی مکمل کر لی گئی ہے جس کے مطابق چین کو گروپ ڈی میں دفاعی چیمپئن امریکا، اٹلی اور جمہوریہ چیک کے ساتھ رکھا گیا ہے۔ 4 سے 13 ستمبر تک منعقد ہونے والے اس 20ویں باسکٹ بال عالمی ٹورنامنٹ میں پہلی بار 12 کے بجائے 16 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جو کہ اس کھیل کی عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی مقبولیت کی عکاسی کرتا ہے۔
دیگر گروپس میں گروپ اے میں جاپان، سپین، میزبان جرمنی اور مالی شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں ہنگری، جنوبی کوریا،نائیجیریا اور فرانس کو جگہ ملی ہے اور گروپ سی میں بیلجیئم، آسٹریلیا، پورٹو ریکو اور ترکیہ کے درمیان مقابلے ہوں گے۔ اس موقع پر فیبا ہال آف فیم کے نئے اراکین کا بھی استقبال کیا گیا جن میں چین کے وانگ ژی ژی، امریکہ کی سیو برڈ اور جرمنی کے ڈرک نووٹزکی سمیت دیگر نامور کھلاڑی شامل ہیں۔ چینی کھلاڑی وانگ ژی ژی نے اس اعزاز پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کے کیریئر کی بڑی پہچان ہے اور وہ امید کرتے ہیں کہ اس سے نوجوانوں میں باسکٹ بال کا شوق مزید بڑھے گا۔









