دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد وشمار جاری

اپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد وشمار جاری کر دیئے۔ بدھ کو جاری اعداد وشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 28 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 30 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 34 ہزار کیوسک اور اخراج 34 ہزار کیوسک

اسلام آباد۔22اپریل (اے پی پی):واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد وشمار جاری کر دیئے۔ بدھ کو جاری اعداد وشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 28 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 30 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 34 ہزار کیوسک اور اخراج 34 ہزار کیوسک، خیرآباد پل پر آمد 69 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 69 ہزار 800 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر۔پانج کی آمد 39 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 30 ہزار کیوسک، دریائے چناب (مرالہ کے مقام پر): آمد 17 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 5 ہزار 100 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

آبی ذخائر میں تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، پانی کی موجودہ سطح 1467.27 فٹ، میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورآج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.582 ملین ایکڑفٹ جبکہ منگلا: ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1161.20 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.175 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔

اسی طرح چشمہ ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، میں پانی کی موجودہ سطح 648.50 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.285 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔