پی ٹی اے کا غیر مجاز اور غیر رجسٹرڈ علاج کی مصنوعات کی آن لائن فروخت میں ملوث ویب سائٹس کے خلاف کارروائی کا آغاز

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) کی درخواست موصول ہونے پر غیر مجاز اور غیر رجسٹرڈ علاج کی مصنوعات کی آن لائن فروخت میں ملوث ویب سائٹس اور سوشل میڈیا صفحات کے خلاف فوری کارروائی کا آغاز کر دیاہے۔

اسلام آباد۔22اپریل (اے پی پی):پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) کی درخواست موصول ہونے پر غیر مجاز اور غیر رجسٹرڈ علاج کی مصنوعات کی آن لائن فروخت میں ملوث ویب سائٹس اور سوشل میڈیا صفحات کے خلاف فوری کارروائی کا آغاز کر دیاہے۔بدھ کو پی ٹی اے سے جاری بیان کے مطابق پی ٹی اے نے متعلقہ مواد تک رسائی محدود کرنے کے لئے ضروری نفاذی اقدامات کئے۔ متعلقہ ویب سائٹس نے غیر قانونی مصنوعات کو ہٹانے کی تصدیق کر دی ہے جبکہ رپورٹ شدہ صفحات اور گروپس کو جلد ہٹانے کے لئے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ساتھ معاملہ زیرِ غور ہے۔پی ٹی اے عوامی صحت کے تحفظ اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے غلط استعمال کی روک تھام کے لئے قومی ریگولیٹری کوششوں کی حمایت کے عزم پر قائم ہے اور قابل اطلاق قوانین اور ضوابط کے مطابق بروقت کارروائی جاری رکھے گی۔