فارن میڈیکل گریجویٹس کے لیے نیشنل ایکویولنس امتحان (این ای بی) کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے پی ایم اینڈ ڈی سی نے مزید معلومات کے لیے امیدواروں کو اپنی آفیشل ویب سائٹ وزٹ کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔
فارن میڈیکل گریجویٹس کیلئے نیشنل ایکویولنس امتحان کے حوالے سے پیش رفت، پی ایم اینڈ ڈی سی نے آن لائن رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی
اسلام آباد۔22اپریل (اے پی پی):فارن میڈیکل گریجویٹس کے لیے نیشنل ایکویولنس امتحان (این ای بی) کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم اینڈ ڈی سی) نے آن لائن رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی ہے۔
پی ایم اینڈ ڈی سی کے جاری کردہ پبلک نوٹس کے مطابق رجسٹریشن کی آخری تاریخ 21 اپریل سے بڑھا کر 23 اپریل کر دی گئی ہے تاکہ امیدواروں کو مزید سہولت فراہم کی جا سکے۔کونسل نے تمام امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقررہ مدت کے اندر اپنی رجسٹریشن مکمل کریں تاکہ کسی بھی قسم کی دشواری سے بچا جا سکے۔
اعلامیہ کے مطابق نیشنل ایکویولنس بورڈ (این ای بی) کا امتحان 16 مئی بروز ہفتہ منعقد ہو گا جبکہ اس کا انعقاد راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کے تحت کیا جائے گا۔پی ایم اینڈ ڈی سی نے مزید معلومات کے لیے امیدواروں کو اپنی آفیشل ویب سائٹ وزٹ کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔









