سولر نیٹ میٹرنگ کے حوالے سے نیپرا کے لائسنس کو وفاقی حکومت سے منسوب کرنے کا تاثر درست نہیں، پاور ڈویژن کی وضاحت

ترجمان پاور ڈویژن نے سولر نیٹ میٹرنگ سے متعلق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کے لائسنس کو وفاقی حکومت سے منسوب کرنے کے تاثر کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اس حوالے سے ریگولیشنز کا اختیار مکمل طور پر ریگولیٹر کے پاس ہے۔

اسلام آباد۔23اپریل (اے پی پی):ترجمان پاور ڈویژن نے سولر نیٹ میٹرنگ سے متعلق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کے لائسنس کو وفاقی حکومت سے منسوب کرنے کے تاثر کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اس حوالے سے ریگولیشنز کا اختیار مکمل طور پر ریگولیٹر کے پاس ہے۔

جمعرات کو جاری وضاحتی بیان میں ترجمان نے کہا کہ سولر نیٹ میٹرنگ کے حوالے سے نیپرا کے لائسنس کو وزارت توانائی، پاور ڈویژن یا وفاقی حکومت کی طرف سے لازمی قرار دینے کے حوالے سے وضاحت لازمی ہے۔نیپرا لائسنس لینے کے حوالے سےریگولیشنز موجود ہیں جس کا تعلق ریگولیٹر سے ہے جبکہ ڈسکوز ان ریگولیشنز پر عمل درآمد کی پابند ہوتی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کے احکامات کو لائسنس سے منسوب کرنا بالکل غلط ہے۔