پاکستان سے عازمینِ حج کی مدینہ منورہ آمد کا سلسلہ جاری ہے اور پری حج فلائٹ آپریشن کے تحت اب تک مجموعی طور پر 8,753 پاکستانی عازمین مدینہ پہنچ چکے ہیں۔کوآرڈینیٹر مدینہ کاشف حسین نے وزارتِ مذہبی امور کے دیگر حکام کے ہمراہ عازمین کا ان کی رہائش گاہوں پر استقبال کیا ۔عازمین کے اعزاز میں ایک استقبالیہ بھی دیاگیا ۔
اب تک 8ہزار753پاکستانی عازمین حج مدینہ منورہ پہنچ گئے
اسلام آباد۔23اپریل (اے پی پی):پاکستان سے عازمینِ حج کی مدینہ منورہ آمد کا سلسلہ جاری ہے اور پری حج فلائٹ آپریشن کے تحت اب تک مجموعی طور پر 8,753 پاکستانی عازمین مدینہ پہنچ چکے ہیں۔کوآرڈینیٹر مدینہ کاشف حسین نے وزارتِ مذہبی امور کے دیگر حکام کے ہمراہ عازمین کا ان کی رہائش گاہوں پر استقبال کیا ۔عازمین کے اعزاز میں ایک استقبالیہ بھی دیاگیا ۔









