نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے پاکستان میں کینیڈا کے ہائی کمشنر طارق علی خان نے جمعرات کو یہاں ملاقات کی
وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے کینیڈین ہائی کمشنر طارق علی خان کی ملاقات
اسلام آباد۔23اپریل (اے پی پی):نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے پاکستان میں کینیڈا کے ہائی کمشنر طارق علی خان نے جمعرات کو یہاں ملاقات کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کینیڈین ہائی کمشنر نے علاقائی امن کو آگے بڑھانے کے مقصد سے رابطے میں سہولت فراہم کرنے کےلئے پاکستانی کوششوں کی تعریف کی اور اس عمل کےلئے کینیڈا کی جانب سے حمایت کا اظہار کیا۔
اس موقع پر نائب وزیر اعظم نے خطے اور اس سے باہر پائیدار امن کے فروغ کےلئے پاکستان کی مسلسل کوششوں کو اجاگر کیا۔ انہوں نے متواتر اعلیٰ سطح کے رابطوں کو سراہتے ہوئے مختلف شعبوں میں پاکستان اور کینیڈا کے باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کےلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔









