قائداعظم ٹرافی چوتھا مرحلہ، یو بی ایل نے راولپنڈی کو 7 وکٹوں سے ہرا کر مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کر لی

قائداعظم ٹرافی چوتھا مرحلہ، یو بی ایل نے راولپنڈی کو 7 وکٹوں سے ہرا کر مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کر لی، میر حمزہ کی میچ میں 10 اور سہیل خان کی 7 وکٹیں راولپنڈی۔ 17 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر اہتمام قائد اعظم ٹرافی کے چوتھے مرحلے میں یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ (یو بی ایل) نے راولپنڈی کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر …

قائداعظم ٹرافی چوتھا مرحلہ، یو بی ایل نے راولپنڈی کو 7 وکٹوں سے ہرا کر مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کر لی، میر حمزہ کی میچ میں 10 اور سہیل خان کی 7 وکٹیں

راولپنڈی۔ 17 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر اہتمام قائد اعظم ٹرافی کے چوتھے مرحلے میں یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ (یو بی ایل) نے راولپنڈی کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کر لی، یو بی ایل نے میچ کے تیسرے روز 100 رنز کا آسان ہدف اپنی دوسری اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، میر حمزہ نے میچ میں 10 وکٹیں لیکر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا، سہیل خان نے 7 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ راولپنڈی میں کھیلے گئے چار روزہ میچ کے تیسرے روز راولپنڈی کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 192 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی اور اس نے یو بی ایل کو فتح کیلئے مجموعی طور پر 100 رنز کا ہدف دیا، عمر وحید 46 رنز بنا کر نمایاں رہے

Leave a Reply