زمبابوے کا ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان

زمبابوے کا ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان، برینڈن ٹیلر کی 3 اور کائل جروس کی 4 برس بعد دوبارہ ٹیم میں واپسی ہرارے۔ 17 اکتوبر (اے پی پی) زمبابوے کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف شیڈول ہوم ٹیسٹ سیریز کیلئے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا، برینڈن ٹیلر اور کائل جروس کاﺅنٹی کرکٹ چھوڑنے کے بعد دوبارہ ٹیم میں …

زمبابوے کا ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان، برینڈن ٹیلر کی 3 اور کائل جروس کی 4 برس بعد دوبارہ ٹیم میں واپسی

ہرارے۔ 17 اکتوبر (اے پی پی) زمبابوے کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف شیڈول ہوم ٹیسٹ سیریز کیلئے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا، برینڈن ٹیلر اور کائل جروس کاﺅنٹی کرکٹ چھوڑنے کے بعد دوبارہ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، ٹیلر نے 2014ءاور جروس نے 2013ءمیں ملک کی طرف سے آخری ٹیسٹ کھیلا تھا، آسٹریلین نژاد زمبابوین آل راﺅنڈر سولومون میر بھی جگہ بنانے میں کامیاب رہے اور توقع ہے کہ وہ کالی آندھی کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ڈیبیو کریں گے۔ زمبابوے نے رواں سال جولائی میں سری لنکا کے خلاف کھیلے گئے ٹیسٹ سکواڈ میں سات تبدیلیاں کی ہیں

Leave a Reply