تربیلا ڈیم سے پانی کے اخراج میں اضافے کے باعث پن بجلی کی پیداوار میں اضافہ، پیک اوقات میں 5800 میگاواٹ ریکارڈ

ترجمان پاور ڈویژن نے کہا ہے کہ تربیلا ڈیم سے پانی سے اخراج سے رات کے وقت اضافے سے پن بجلی پیداوار میں اضافہ ہوا، کل رات پیک ٹائم میں کل پن بجلی کی پیداوار 5800میگاواٹ رہی

اسلام آباد۔24اپریل (اے پی پی):ترجمان پاور ڈویژن نے کہا ہے کہ تربیلا ڈیم سے پانی سے اخراج سے رات کے وقت اضافے سے پن بجلی پیداوار میں اضافہ ہوا، کل رات پیک ٹائم میں کل پن بجلی کی پیداوار 5800میگاواٹ رہی، کل رات بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے رات کے پیک اوقات میں دو گھنٹے تک لوڈ منیجمنٹ کی۔23اپریل رات پیک اوقات میں بجلی صورتحال پر جاری بیان میں ترجمان نے بتایا کہ ملک میں بجلی کی طلب میں اضافہ ہوا ہے ، ملک کی کل پن بجلی کی استعداد 11500میگاواٹ ہے، پن بجلی کی پیداوار میں اضافے سے ملک کے جنوب سے نیشنل گرڈ میں استحکام کی بدولت مزید 500میگاواٹ سنٹر ترسیل میں آسانی ہوئی

ترجمان نے کہا کہ ملک کے جنوب سے گزشتہ رات 22اپریل کی نسبت 100میگاواٹ اضافی بجلی ترسیل کا اضافہ ہوا۔ ترجمان نے بتایا کہ ملک میں زیادہ نقصانات والے فیڈرز پر اکنامک لوڈ منیجمنٹ پالیسی کے تحت کی جارہی ہے، اکنامک لوڈمنیجمنٹ کا پیک اورز میں لوڈ منیجمنٹ سے کوئی تعلق نہیں۔ ترجمان کے مطابق ایل این جی کی عالمی حالات کے بنا پر عدم دستیابی سے 5500میگاواٹ کے پاور پلانٹس سے بجلی پیدا نہیں ہو رہی، ایل این جی کی دستیابی اور پانی کے اخراج میں اضافے سے رات کے اوقات کا شارٹ فال ختم ہوجائے گا۔