واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد وشمار جاری کر دیئے۔جمعہ کو جاری اعداد وشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 30 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 40 ہزار کیوسک
واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد وشمار جاری کر دیئے
اسلام آباد۔24اپریل (اے پی پی):واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد وشمار جاری کر دیئے۔جمعہ کو جاری اعداد وشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 30 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 40 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 33 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 33 ہزار 600 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 62 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 62 ہزار 200 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 31 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 35 ہزار کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پرآمد 13 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 6 ہزار 300 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
آبی ذخائر میں تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، پانی کی موجودہ سطح 1466.54 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورآج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.557 ملین ایکٹر فٹ جبکہ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، پانی کی موجودہ سطح 1160.95 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.163 ملین ایکڑ فٹ۔ریکارڈ کیا گیا۔اسی طرح چشمہ ڈیم کا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، پانی کی موجودہ سطح 647.90 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.253 ملین ایکڑفٹریکارڈکیا گیا۔









