بجلی کی طلب میں اضافہ، تربیلا ڈیم سے پانی کے اخراج میں اضافے کے باعث پن بجلی کی پیداوار میں بہتری ، پاور ڈویژن
بجلی کی طلب میں اضافہ، تربیلا ڈیم سے پانی کے اخراج میں اضافے کے باعث پن بجلی کی پیداوار میں بہتری ، پاور ڈویژن

مزید خبریں
اسلام آباد۔25اپریل (اے پی پی):ترجمان پاور ڈویژن نے کہا ہے کہ ملک میں بجلی کی ڈیمانڈ میں اضافہ ہوا ہے،تربیلا ڈیم سے پانی سے اخراج میں رات کے وقت اضافے سے پن بجلی پیداوار میں اضافہ ہوا، گزشتہ رات پیک ٹائم میں کل پن بجلی کی پیداوار6000میگاواٹ رہی،ملک کی کل پن بجلی کی استعداد11500میگاواٹ ہے۔ہفتہ کو 24 اپریل کی رات پیک اوقات میں بجلی صورتحال پرترجمان پاور ڈویژن نے اپنے بیان میں کہا کہ پن بجلی کی پیداوار میں اضافے سے ملک کے جنوب سے نیشنل گرڈ میں استحکام کی بدولت مزید 100میگاواٹ سنٹر لانے میں آسانی ہوئی،ملک کے جنوب سے کل 500میگاواٹ کی ترسیل ممکن ہوئی۔
ترجمان پاور ڈویژن نے کہا کہ کل رات بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے رات کے پیک اوقات میں ایک گھنٹے سے لیکر دو گھنٹے تک لوڈ منیجمنٹ کی،پن بجلی کی پیداوار میں اضافے کی بدولت بجلی کے زیادہ ڈیمانڈ کے باوجود لوڈمنیجمنٹ دو گھنٹے سے زیادہ نہیں ہوئی،ملک میں زیادہ نقصانات والے فیڈرز پر اکنامک لوڈ منیجمنٹ پالیسی کے تحت کی جارہی ہے،اکنامک لوڈمنیجمنٹ کا پیک اورز میں لوڈ منیجمنٹ سے کوئی تعلق نہیں،ایل این جی کی عالمی حالات کے بنا پر عدم دستیابی سے5500میگاواٹ کے پاور پلانٹس سے بجلی پیدا نہیں ہو رہی۔ترجمان نے کہا کہ ایل این جی کی دستیابی اور پانی کے اخراج میں اضافے سے رات کے اوقات کا شارٹ فال ختم ہوجائے گا۔








