چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا میر اعجاز جاکھرانی کے جواں سال بیٹے کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام(بی آئی ایس پی)سینیٹر روبینہ خالد نے میر اعجاز جاکھرانی کے جواں سال بیٹے کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔بی آئی ایس پی کی جانب سے جاری تعزیتی بیان میں سینیٹر روبینہ خالد نے میر اعجاز جاکھرانی اور اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جوان بیٹے کا بچھڑ جانا ایک ناقابلِ برداشت صدمہ …

اسلام آباد۔26اپریل (اے پی پی):چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام(بی آئی ایس پی)سینیٹر روبینہ خالد نے میر اعجاز جاکھرانی کے جواں سال بیٹے کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔بی آئی ایس پی کی جانب سے جاری تعزیتی بیان میں سینیٹر روبینہ خالد نے میر اعجاز جاکھرانی اور اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جوان بیٹے کا بچھڑ جانا ایک ناقابلِ برداشت صدمہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم میر اعجاز جاکھرانی اور ان کے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔سینٹر روبینہ خالد نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ عظیم صدمہ صبر و حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق دے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی پوری قیادت اور کارکنان اس غم کی گھڑی میں میر اعجاز جاکھرانی کے ساتھ شریک ہیں۔

مزید خبریں