خام چینی کی قیمتیں 23 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

لندن۔ 3 جون(اے پی پی) بین الاقوامی منڈیوں میں خام چینی کی قیمتیں 23 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق لندن میں خام چینی کی قیمتوں میں 0.36 سینٹ یا 2.1 فیصد اضافہ ہوا اور خام چینی کے مستقبل کے معاہدے 17.77 سینٹ فی پاﺅنڈ میں طے پائے۔ ایک مرحلے پر قیمتیں 17.90 سینٹ تک بھی پہنچ گئی جو جولائی 2014ءکے بعد …

لندن۔ 3 جون(اے پی پی) بین الاقوامی منڈیوں میں خام چینی کی قیمتیں 23 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق لندن میں خام چینی کی قیمتوں میں 0.36 سینٹ یا 2.1 فیصد اضافہ ہوا اور خام چینی کے مستقبل کے معاہدے 17.77 سینٹ فی پاﺅنڈ میں طے پائے۔ ایک مرحلے پر قیمتیں 17.90 سینٹ تک بھی پہنچ گئی جو جولائی 2014ءکے بعد خام چینی کی بلند ترین سطح ہے۔ ماہرین کے مطابق برازیل میں گنے کی پیداوار کے علاقے میں بارشوں کی وجہ سے پیداواری عمل تعطل کا شکار ہوا ہے جس کی وجہ سے قیمتوں میں اضافے کا رجحان دیکھنی میں آیا ہے۔

Leave a Reply