جاز ورلڈ کے گرج اور سیفائر گروپ کے درمیان پاکستان میں ہائی ڈینسٹی ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کے فروغ کیلئے شراکت داری

جاز ورلڈ کے گرج اور سیفائر گروپ کے درمیان پاکستان میں ہائی ڈینسٹی ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کے فروغ کیلئے شراکت داری

اسلام آباد۔29اپریل (اے پی پی):جاز ورلڈ کے انٹرپرائز کلاؤڈ سلوشنز پلیٹ فارم گرج اور سیفائر گروپ آف کمپنیز نے ایک سٹریٹجک شراکت داری کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد پاکستان میں ایک نئے ہائی ڈینسٹی انفراسٹرکچر زون کی قیام کو ممکن بنانا ہے۔ یہ پیشرفت نیکسٹ جنریشن انٹرپرائز، کلائوڈ اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی ورک لوڈز کے لیے ایک مستقبل سے ہم آہنگ ڈیٹا سینٹر زون کے قیام کی جانب اہم قدم ہے۔بدھ کو جاری بیان کے مطابق یہ شراکت داری ملک کے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو مضبوط بنانے اور اہم شعبوں میں کام کرنے والے اداروں کے لیے خودمختار، قابل توسیع اور اعلیٰ کارکردگی پر مبنی کمپیوٹنگ صلاحیتیں فراہم کرنے کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ڈیٹا پر مبنی ایپلی کیشنز کی بڑھتی ہوئی طلب کے پیش نظر اس اقدام کا مقصد مقامی جدت کو فروغ دینا ہے جبکہ ضوابط کی پاسداری، نظام کی مضبوطی اور ڈیٹا کی خودمختاری کو یقینی بنانا بھی شامل ہے۔

سیفائر گروپ آف کمپنیز کے ساتھ اس تعاون کے ذریعے گرج اپنی صلاحیتوں کو مصنوعی ذہانت کے انفراسٹرکچر، کلائوڈ سروسز اور ہائی پرفارمنس کولوکیشن کے شعبوں میں وسعت دے رہا ہے تاکہ جدید کاروباری اداروں کی بدلتی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔منصوبہ بندی کے تحت تیار کیے جانے والے ہائی ڈینسٹی ماحول میں بڑے پیمانے پر مشین لرننگ ماڈلز اور ایجنٹک اے آئی ایپلی کیشنز سمیت جدید کمپیوٹنگ ورک لوڈز کو سپورٹ فراہم کی جائے گی، جس سے اداروں کو مقامی سطح پر بڑے پیمانے پر سلوشنز اور نافذ کرنے میں مدد ملے گی۔یہ اپ گریڈ شدہ انفراسٹرکچر گرج کے ہائبرڈ کلائوڈ نظام کو مزید مستحکم بنائے گا جہاں خودکار نظام میں بہتری، موثر بحالی کے انتظامات اور اہم خدمات کے لیے بلا تعطل متبادل سہولت فراہم کی جائے گی، خاص طور پر بینکنگ، فن ٹیک اور کاروباری شعبوں کے لیے۔

اس کے ساتھ ساتھ، توسیعی منصوبے کے تحت کولوکیشن کی گنجائش میں بھی اضافہ کیا جائے گا جس میں زیادہ پاور ڈینسٹی اور قابل توسیع ریک اسپیس شامل ہوگی جو تیز رفتار فائبر اور عالمی کلائوڈ آن ریمپس کے ساتھ مربوط ہوگی۔جاز ورلڈ کے صدر برائے انٹرپرائز سلوشنز شہزاد رشید نے کہا کہ یہ تعاون مصنوعی ذہانت سے چلنے والے اور کلائوڈ پر مبنی اداروں کے لیے بنیادی انفراسٹرکچر کی تعمیر کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔ اس کا مقصد قومی سطح پر ڈیجیٹل انفراسٹرکچر میں وسعت، استحکام اور خودمختاری کو یقینی بنانا ہے جبکہ ڈیٹا پر مبنی جدت اور کاروباری ترقی کے لیے اعلیٰ کارکردگی کے ماحول کی بنیاد رکھنا بھی ہے۔

سیفائر گروپ کے ڈائریکٹر حسن عبداللہ نے کہا کہ گرج کے ساتھ یہ شراکت داری پاکستان میں بنیادی ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کے قیام کے لیے ہمارے طویل مدتی عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ یہ اقدام ملک کی مستقبل کی تیاری میں ایک سرمایہ کاری ہے جس کا مقصد کاروباری اور صنعتی تبدیلی کے اگلے مرحلے کے لیے درکار وسعت، قابل اعتماد نظام اور موثر رابطہ کاری کو یقینی بنانا ہے۔

یہ اقدام گرج کے طویل مدتی انفراسٹرکچر روڈ میپ میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے اور مصنوعی ذہانت پر مبنی ورک لوڈز، ہمہ وقت دستیاب خدمات اور انٹرپرائز سطح کی کلائوڈ مضبوطی کے لیے ایک نئے دستیابی زون کی تشکیل کی جانب پیش رفت کی نشاندہی کرتا ہے۔یہ پیش رفت پاکستان میں ڈیجیٹل تبدیلی کے اگلے مرحلے کی حمایت کے لیے ہائی ڈینسٹی اور خودمختار ڈیجیٹل ایکو سسٹمز کی جانب بڑھتے رجحان کو بھی ظاہر کرتی ہے۔

مزید خبریں