اسلام آباد ۔ 19 اکتوبر (اے پی پی) ایک سال کے دوران بینکوں کی جانب سے جاری کردہ پے منٹ کارڈز کی تعداد میں 8.8 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور جون 2017ءکے اختتام پر ملک میں جاری کئے گئے پے منٹ کارڈز کی تعداد 36.6 ملین تک بڑھ گئی جبکہ جون 2016ءکے اختتام پر یہ تعداد 33.6 ملین ریکارڈ کی گئی تھی۔ اس طرح جولائی 2016ءتا جون 2017ءکے دوران …
بینکوں کی جانب سے جاری کردہ پے منٹ کارڈز کی تعداد میں ایک سال کے دوران 8.8 فیصد اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 اکتوبر (اے پی پی) ایک سال کے دوران بینکوں کی جانب سے جاری کردہ پے منٹ کارڈز کی تعداد میں 8.8 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور جون 2017ءکے اختتام پر ملک میں جاری کئے گئے پے منٹ کارڈز کی تعداد 36.6 ملین تک بڑھ گئی جبکہ جون 2016ءکے اختتام پر یہ تعداد 33.6 ملین ریکارڈ کی گئی تھی۔ اس طرح جولائی 2016ءتا جون 2017ءکے دوران صارفین کو بینکاری کی سہولتوں میں آسانی کیلئے 3 ملین نئے کارڈ جاری کئے گئے ہیں۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بینکوں نے صارفین کو 17.9 ملین ڈیبٹ کارڈ جاری کئے ہیں۔ اس طرح مجموعی طور پر جاری کئے گئے پے منٹ کارڈز میں ڈیبٹ کارڈز کا حصہ 48.7 فیصد تک پہنچ چکا ہے۔








