انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی ایچ ای سی کے نظرثانی شدہ کوالٹی ایشورنس فریم ورک کے تحت ’’سیلف پروگرام ریویو فار ایفیکٹیو نیس اینڈ انہانسمنٹ‘‘ کا انعقاد

انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی ایچ ای سی کے نظرثانی شدہ کوالٹی ایشورنس فریم ورک کے تحت ’’سیلف پروگرام ریویو فار ایفیکٹیو نیس اینڈ انہانسمنٹ‘‘ کا انعقاد

اسلام آباد۔29اپریل (اے پی پی):انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد میں ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کے نظرثانی شدہ کوالٹی ایشورنس فریم ورک کے تحت ’’سیلف پروگرام ریویو فار ایفیکٹیو نیس اینڈ انہانسمنٹ‘‘ (SPREE) 2025-26 کا انعقاد 27 اور 28 اپریل کو کیا گیا۔ یہ دو روزہ جائزہ ڈائریکٹوریٹ آف کوالٹی ایشورنس اینڈ ڈویلپمنٹ (کیو اے ڈی) نے ڈائریکٹوریٹ آف گریجویٹ سٹڈیز (ڈی جی ایس) کے اشتراک سے منعقد کیا جس میں تعلیمی پروگرامز، انتظامی ڈھانچے، طلبہ معاونت، تحقیقی سرگرمیوں اور ادارہ جاتی سطح پر ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کے جدید معیارات کی روشنی میں کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

بیرونی ماہرین میں ڈاکٹر باقر حسنین (راولپنڈی ویمن یونیورسٹی) اور ڈاکٹر عبید اللہ (ایم وائی یونیورسٹی) شامل تھے جنہوں نے ایچ ای سی کے پی آر ای ای ربریکس کے مطابق پروگرام فائلز، فیکلٹی پورٹ فولیوز، سہولیات اور کوالٹی میکانزم کا جائزہ لیا۔ اس دوران فیکلٹی ممبران اور طلبہ کے ساتھ تفصیلی نشستیں بھی منعقد ہوئیں۔ اختتامی اجلاس میں جامعہ کے صدر پروفیسر ڈاکٹر احمد سعد الاحمد، نائب صدر (ریسرچ اینڈ انٹرپرائز) پروفیسر ڈاکٹر احمد شجاع سید، ڈائریکٹر کیو اے ڈی پروفیسر ڈاکٹر رحمت الٰہی اور ڈائریکٹر ڈی جی ایس ڈاکٹر رابعہ علی نے شرکت کی۔

ماہرین نے اپنی سفارشات پیش کرتے ہوئے پروگرام ڈاکیومنٹیشن، لرننگ آئوٹ کمز کی جانچ، طلبہ کی پیش رفت، تحقیق کے انضمام اور مسلسل کوالٹی مانیٹرنگ پر توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا جبکہ جائزے کے موثر انعقاد کو بھی سراہا۔ صدر جامعہ نے ہدایت دی کہ پروفیسر ڈاکٹر احمد شجاع سید کی نگرانی میں دونوں ڈائریکٹوریٹس ڈینز اور چیئرپرسنز کے ساتھ مل کر سفارشات پر بروقت عمل درآمد یقینی بنائیں اور اس بات پر زور دیا کہ کوالٹی انہانسمنٹ تعلیمی منصوبہ بندی اور گورننس کا مرکزی جزو ہے۔

اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر احمد شجاع سید نے معیار پر مبنی اصلاحات کے لیے مکمل تعاون کا اعادہ کیا جبکہ کیو اے ڈی اور ڈی جی ایس کے ڈائریکٹرز نے جامعہ کی قیادت، اساتذہ اور ماہرین کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس عمل میں بھرپور شرکت کی۔

مزید خبریں