وائس چانسلر قائداعظم یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ظفر نواز جسپال کی زیر صدارت اجلاس ، یونیورسٹی میں گورننس اور کیمپس مینجمنٹ بہتر بنانے بنانے پر غور

وائس چانسلر قائداعظم یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ظفر نواز جسپال کی زیر صدارت اجلاس ، یونیورسٹی میں گورننس اور کیمپس مینجمنٹ بہتر بنانے بنانے پر غور

اسلام آباد۔29اپریل (اے پی پی):قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر نواز جسپال کی زیر صدارت یونیورسٹی میں گورننس اور کیمپس مینجمنٹ بہتر بنانے کے لیے ڈینز، چیئرمینز، ڈائریکٹرز اور سینئر انتظامی افسران کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں یونیورسٹی کے تعلیمی، انتظامی اور مالی امور سے متعلق اہم معاملات پر تفصیلی غور کیا گیا۔

شرکاء نے ادارے میں نظم و نسق کو مزید موثر بنانے اور وسائل کے بہتر استعمال کے لیے مختلف تجاویز پیش کیں۔ اجلاس میں اس بات پر متفقہ طور پر اتفاق کیا گیا کہ اخراجات میں کمی کے لیے سخت کفایت شعاری اقدامات پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔

اس موقع پر وائس چانسلر نے واضح کیا کہ یونیورسٹی میں نظم و ضبط کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا اور اسے ادارے کی اولین ترجیح بنایا جائے گا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر نواز جسپال نے تمام متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ فیصلوں پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں تاکہ یونیورسٹی کے انتظامی اور تعلیمی نظام کو مزید مستحکم کیا جا سکے۔

مزید خبریں