بستر کی چادروں کی ملکی برآمدات میں جولائی اور اگست کے دوران 8.9 فیصد اضافہ

اسلام آباد ۔ 19 اکتوبر (اے پی پی) رواں مالی سال 2017-18ءکے پہلے دو ماہ میں جولائی اور اگست کے دوران بستر کی چادروں کی ملکی برآمدات میں 8.9 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور اس دوران 384.321 ملین ڈالر کی برآمدات کی گئی ہیں۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی ابی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران 355.554 ملین ڈالر کی برآمد کی …

اسلام آباد ۔ 19 اکتوبر (اے پی پی) رواں مالی سال 2017-18ءکے پہلے دو ماہ میں جولائی اور اگست کے دوران بستر کی چادروں کی ملکی برآمدات میں 8.9 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور اس دوران 384.321 ملین ڈالر کی برآمدات کی گئی ہیں۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی ابی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران 355.554 ملین ڈالر کی برآمد کی گئی تھیں۔ اس طرح گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال میں جولائی اور اگست 2017ءکے دوران 8.9 فیصد یعنی 28.767 ملین ڈالر کی زائد برآمدات کی گئی ہیں۔ پی بی ایس کے مطابق رواں مالی سال میں بستر کی چادروں کی برآمدات میں بالحاظ وزن 3.39 فیصد یعنی 2028 میٹرک ٹن کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply