سفیر رحیم حیات قریشی کی ای ای اے ایس کے نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر (ایشیا پیسیفک) سے ملاقات
سفیر رحیم حیات قریشی کی ای ای اے ایس کے نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر (ایشیا پیسیفک) سے ملاقات

مزید خبریں
برسلز۔29اپریل (اے پی پی):بیلجئیم میں پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی نے یورپی ایکسٹرنل ایکشن سروس (ای ای اے ایس ) کے نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر (ایشیا پیسیفک)ڈومینک پورٹر سے ملاقات کی۔
بدھ کو برسلز میں پاکستان کے سفارتخانے سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنمائوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر مفید بات چیت ہوئی جبکہ اہم علاقائی اور عالمی جغرافیائی و سیاسی پیشرفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔