چین،ستمبر میں تانبے کی درآمد میں26.5 فیصد اضافہ ریکارڈ

بیجنگ ۔ 19 اکتوبر (اے پی پی) چین کی ستمبر میں خام تانبے اور تانبے سے بنی مصنوعات کی درآمد میں26.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔چینی ادارہ کسٹمز سے جاری ایک رپورٹ کے مطابق چین نے ستمبر میں رواں سال مارچ کے بعد بڑے پیمانے پر تانبا درآمد کیا ہے۔ستمبر میں چین نے430,000 ٹن تانبا درآمد کیا ،گذشتہ سال ستمبر کے مقابلے رواں سال ستمبر میں یہ اضافہ26.5 فیصد اور …

بیجنگ ۔ 19 اکتوبر (اے پی پی) چین کی ستمبر میں خام تانبے اور تانبے سے بنی مصنوعات کی درآمد میں26.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔چینی ادارہ کسٹمز سے جاری ایک رپورٹ کے مطابق چین نے ستمبر میں رواں سال مارچ کے بعد بڑے پیمانے پر تانبا درآمد کیا ہے۔ستمبر میں چین نے430,000 ٹن تانبا درآمد کیا ،گذشتہ سال ستمبر کے مقابلے رواں سال ستمبر میں یہ اضافہ26.5 فیصد اور اگست2017 کی نسبت 10.3فیصد سے 390,000 ٹن زیادہ رہا۔رپورٹ کے مطابق رواں سال کے پہلے نو ماہ میں چین نے 3.44 ملین ٹن تانبا درآمد کیا۔

مزید خبریں

Leave a Reply