ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

اسلام آباد۔29اپریل (اے پی پی):ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی علاقوں شدید گرم رہنے کی توقع ہےتاہم بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیراور گردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کشمیر ، بالائی خیبرپختونخوا میں کہیں کہیں جبکہ بالائی /وسطی پنجاب اور گلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پربارش ہو ئی۔

ملک کےدیگر علا قوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔سب سے زیادہ بارش کشمیر میں مظفرآباد (ایئرپورٹ 64،سٹی 42)، راولاکوٹ 18، گڑھی دوپٹہ 03،خیبرپختونخوا میں کاکول 60، مالم جبہ 17، دیر 10، پشاور سٹی 04، تخت بھائی 03، میر کھانی 02، زیریں دیر، سیدو شریف، باچا خان ایئرپورٹ 01،پنجاب میں منڈی بہاؤالدین 19، چکوال 18، جوہرآباد 15، نور پور تھل 12، گوجرانوالہ، شیخوپورہ 11، مری 07، اٹک، جہلم، لاہور (سٹی 06، ایئرپورٹ 03)، نارووال 05، منگلا، گجرات 04،

سیالکوٹ (ایئرپورٹ 02، سٹی 01)، فیصل آباد، اوکاڑہ 02، حافظ آباد 01 ، گلگت بلتستان میں بگروٹ 02 جبکہ گلگت میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔بدھ کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تربت،شہید بینظیرآباد46،سکرنڈ45، دادو، لسبیلہ اور موہنجو داڑو میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

مزید خبریں