کراچی ۔ 19 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 824.62 پوائنٹس کے اضافے سے 41558.07 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 1 کھرب 32 ارب 10 کروڑ 92 لاکھ 97 ہزار 316 روپے کا اضافہ ہوگیا جبکہ تجارتی حجم میں بھی 5 ارب 31 کروڑ 38 لاکھ 13 ہزار 221 روپے کی تیزی رونماءہوئی۔ اسی …
پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان، انڈیکس 824.62 پوائنٹس کے اضافے سے 41558.07 پوائنٹس پر بند

مزید خبریں
کراچی ۔ 19 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 824.62 پوائنٹس کے اضافے سے 41558.07 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 1 کھرب 32 ارب 10 کروڑ 92 لاکھ 97 ہزار 316 روپے کا اضافہ ہوگیا جبکہ تجارتی حجم میں بھی 5 ارب 31 کروڑ 38 لاکھ 13 ہزار 221 روپے کی تیزی رونماءہوئی۔ اسی طرح خرید و فروخت میں 9 کروڑ 40 لاکھ 57 ہزار 750 حصص کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 824.62 پوائنٹس کے اضافے سے 41558.07 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 369.96 پوائنٹس کی تیزی سے 21112.36 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں اتار چڑھاﺅ کے بعد کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 514.24 پوائنٹس کی تیزی رہی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 1928.29 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔








