زرمبادلہ کے ذخائر 20 ارب 5 کروڑ 29 لاکھ ڈالر ہو گئے

کراچی۔ 19 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 20 ارب 5 کروڑ 29 لاکھ ڈالر ہو گئے۔ مرکزی بینک سے جمعرات کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 13 اکتوبر 2017ءکو اختتام پذیر ہونے والے ہفتے کے دوران 20 ارب 5 کروڑ 29 لاکھ ڈالر ہو گئے، ان ذخائر میں سے 14 ارب 15 کروڑ 76 لاکھ ڈالر اسٹیٹ بینک آف …

کراچی۔ 19 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 20 ارب 5 کروڑ 29 لاکھ ڈالر ہو گئے۔ مرکزی بینک سے جمعرات کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 13 اکتوبر 2017ءکو اختتام پذیر ہونے والے ہفتے کے دوران 20 ارب 5 کروڑ 29 لاکھ ڈالر ہو گئے، ان ذخائر میں سے 14 ارب 15 کروڑ 76 لاکھ ڈالر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جبکہ 5 ارب 89 کروڑ 53 لاکھ ڈالر دیگر بینکوں کے پاس ہیں۔ اعداد و شمار میں مزید بتایا گیا ہے کہ 13 اکتوبر 2017ءکو اختتام پذیر ہونے والے ہفتہ کے دوران مرکزی بینک کے ذخائر 37 کروڑ ڈالر کے اضافے سے 14 ارب 15 کروڑ 80 لاکھ ڈالر ہو گئے۔

مزید خبریں

Leave a Reply