سیکرٹری سپورٹس پنجاب فضل الرحمن کی زیر صدارت ڈیپارٹمنٹل ڈویلپمنٹ سب کمیٹی کا اہم اجلاس جمعرات کے روز پنجاب سٹیڈیم میں منعقد ہوا،اجلاس میں ڈی جی سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی، ایڈیشنل سیکرٹری شبیر حسین چیمہ، ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ مرزا ندیم بیگ، اور پی ایم یو سپورٹس کے افسران نے شرکت کی
سیکرٹری سپورٹس پنجاب کی زیر صدارت اجلاس ،11سپورٹس سکیموں کی منظوری

مزید خبریں
لاہور۔30اپریل (اے پی پی):سیکرٹری سپورٹس پنجاب فضل الرحمن کی زیر صدارت ڈیپارٹمنٹل ڈویلپمنٹ سب کمیٹی کا اہم اجلاس جمعرات کے روز پنجاب سٹیڈیم میں منعقد ہوا،اجلاس میں ڈی جی سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی، ایڈیشنل سیکرٹری شبیر حسین چیمہ، ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ مرزا ندیم بیگ، اور پی ایم یو سپورٹس کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں 11سپورٹس سکیموں کو منظوری کے لیے پیش کیا گیاجس کی ڈیپارٹمنٹل ڈویلپمنٹ سب کمیٹی نے مشاورت کے بعد منظوری دے دی۔سیکرٹری سپورٹس پنجاب نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی ڈویژن میں سٹیٹ آف دی آرٹ سوئمنگ پول تیار ہو چکا ہے جبکہ لاہور میں پاکستان کا شاندار سکواش کمپلیکس تیار ہے، نشتر پارک سپور ٹس کمپلیکس میں سپورٹس میڈیسن کلینک کو مزید اپ گریڈ کیا جائے گا۔
ڈیرہ غازی خان میں ہاکی آسٹرٹرف اور تونسہ میں شاہ سلمان کرکٹ سٹیڈیم میں مزید سپور ٹس سہولیات دی جارہی ہیں۔سیکرٹری سپورٹس نے مزید کہا ہے کہ ریسلنگ سٹیڈیم گوجرانوالہ کو بھی اپ گریڈ کیا جارہا ہے جبکہ چیچہ وطنی میں سپورٹس گراونڈ اور منی سپور ٹس کمپلیکس جلال پور بھٹیاں میں بنا رہے ہیں اسی طرح کمالیہ،کسوکی، کالوکی اورسکھوکی میں بھی گراونڈز تعمیر ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد سپور ٹس کی ترقی ہے۔ سپورٹس بورڈ پنجاب سپورٹز کے فروغ کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہا ہے۔








