انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹ افیئرز (میل) نے سٹیٹ بینک آف پاکستان کے تعاون سے علامہ اقبال آڈیٹوریم میں ینگ اسلامک بینکنگ پروفیشنلز اور اے اے ایف۔آئی بی پی پروگرام کا انعقاد کیا۔ تقریب میں شعبہ اسلامی بینکاری و فنانس اور فیکلٹی آف مینجمنٹ سائنسز (ایف ایم ایس) کے شعبہ اکائونٹنگ اینڈ فنانس کے آخری سمسٹر کے طلبہ نے اپنے اساتذہ کے ہمراہ شرکت کی
بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اور سٹیٹ بینک کے تعاون سے ینگ اسلامک بینکنگ پروفیشنلز اور اے اے ایف-آئی بی پی پروگرام

مزید خبریں
اسلام آباد۔30اپریل (اے پی پی):انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹ افیئرز (میل) نے سٹیٹ بینک آف پاکستان کے تعاون سے علامہ اقبال آڈیٹوریم میں ینگ اسلامک بینکنگ پروفیشنلز اور اے اے ایف۔آئی بی پی پروگرام کا انعقاد کیا۔ تقریب میں شعبہ اسلامی بینکاری و فنانس اور فیکلٹی آف مینجمنٹ سائنسز (ایف ایم ایس) کے شعبہ اکائونٹنگ اینڈ فنانس کے آخری سمسٹر کے طلبہ نے اپنے اساتذہ کے ہمراہ شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد ڈائریکٹر سٹوڈنٹ افیئرز (میل) ڈاکٹر ایچ غفران احمد نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے اسلامی بینکاری کو ایک اہم پیشہ ورانہ میدان قرار دیا۔ مہمان خصوصی ڈاکٹر صالح سلیمان اے الغفیلی نے اسلامی مالیاتی نظام کی عالمی اہمیت اور اس کی اخلاقی بنیادوں پر روشنی ڈالی۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے عہدیداران جن میں عدنان عمران اور امتیاز علی شامل تھے، نے اسلامی بینکاری سے متعلق خصوصی سیشنز پیش کیے جبکہ ندا حسن نے پروگرام کے مختلف پہلوئوں کی نظامت کی۔
تقریب میں یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ کے نمائندگان نے بھی شرکت کی اور پروگرام کی معاونت کی۔ پروگرام کے دوران طلبہ کے درمیان ایک مسابقتی سرگرمی بھی منعقد کی گئی جس میں کوئزز اور عملی شرکت کی بنیاد پر نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ کو انٹرن شپ مواقع کے لیے زیر غور لایا گیا۔ ڈائریکٹر آئی آر آئی عتیق الرحمٰن چغتائی نے بھی تقریب میں شرکت کی اور اسلامی یونیورسٹی، ایس بی پی اور یو بی ایل کے درمیان ممکنہ اشتراک عمل پر تبادلہ خیال کیا۔ تقریب کے اختتام پر مہمانوں میں یادگاری شیلڈز اور تحائف تقسیم کیے گئے جبکہ ڈائریکٹر جنرل شریعہ اکیڈمی پروفیسر ڈاکٹر محمد اکرم نے اظہار تشکر پیش کیا۔








