ڈونلڈ ٹرمپ کا یورپ میں امریکی فوجیوں کی تعداد کم کرنے کا عندیہ، اتحادی ممالک پر تنقید
ڈونلڈ ٹرمپ کا یورپ میں امریکی فوجیوں کی تعداد کم کرنے کا عندیہ، اتحادی ممالک پر تنقید
واشنگٹن۔1مئی (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ یورپ کے کم از کم تین ممالک میں امریکی فوجیوں کی تعداد کم کرنے پر غور کر رہے ہیں، جبکہ انہوں نے اپنے یورپی اتحادیوں پر سخت تنقید بھی کی ہے۔شنہوا کے مطابق وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اشارہ دیا کہ سپین اور اٹلی میں امریکی فوجی موجودگی کم کی جا سکتی ہے۔
اس سے ایک روز قبل انہوں نے جرمنی میں بھی فوجیوں کی ممکنہ کمی کا عندیہ دیا تھا۔ انہوں نے یورپی ممالک پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے امریکا اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری تنازع میں خاطر خواہ تعاون نہیں کیا۔ٹرمپ نے جرمن چانسلر فریڈرک مرزکو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ وہ بہت خراب کام کر رہے ہیں۔









