کیمرون میں علیحدگی پسندوں کا حملہ، 2 فوجی ہلاک

کیمرون میں علیحدگی پسندوں کا حملہ، 2 فوجی ہلاک

یاونڈے ۔2مئی (اے پی پی):کیمرون میں علیحدگی پسند جنگجوؤں کے حملے میں دو فوجی ہلاک ہو گئے۔شنہوا کے مطابق فوجی حکام نے بتایا کہ یہ واقعہ ٹوباہ سب ڈویژن کے علاقے بگ بابانکی میں پیش آیا، جہاں اہلکار ایک سکیورٹی چیک پوسٹ پر تعینات تھے کہ اچانک مسلح افراد نے ان پر حملہ کر دیا۔

ایک فوجی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ علیحدگی پسند دہشت گردوں نے انہیں اچانک نشانہ بنایا۔ یہ افسوسناک واقعہ جمعہ کی دوپہر پیش آیا۔ ہم نے حملہ آوروں کا تعاقب اور انہیں گرفتار کرنے کے لیے اضافی فورسز تعینات کر دی ہیں۔