نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس، ملک میں پٹرولیم، تیل اور لبریکینٹس کے ذخائر کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا
نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس، ملک میں پٹرولیم، تیل اور لبریکینٹس کے ذخائر کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔4مئی (اے پی پی):نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ملک میں پٹرولیم، تیل اور لبریکینٹس کے ذخائر کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے پیر کے روز اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی۔دوران اجلاس وزارتِ پٹرولیم نے کمیٹی کو موجودہ سپلائی کی صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ آنے والی کھیپوں کو مدنظر رکھتے ہوئے جون 2026 کے تیسرے ہفتے تک ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے لئے وافر ذخائر موجود ہیں۔
دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق کمیٹی کو مزید آگاہ کیا گیا کہ سپلائی کی صورتحال کی روزانہ کی بنیاد پر نیشنل کوآرڈینیشن اینڈ مینجمنٹ کمیٹی کے ذریعے مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ مؤثر نگرانی اور پیشگی سپلائی چین مینجمنٹ کو یقینی بنایا جا سکے۔
نائب وزیرِاعظم/وزیرِ خارجہ نے تمام متعلقہ فریقین کی کاوشوں کو سراہا جنہوں نے عالمی اور مقامی چیلنجز کے باوجود ملک بھر میں ایندھن کی مستحکم اور قابلِ اعتماد فراہمی کو یقینی بنایا۔اجلاس میں وزیرِ پٹرولیم، وزیرِ آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن، وزیرِ مملکت برائے خزانہ، معاونِ خصوصی برائے وزیراعظم طارق باجوہ، سیکرٹری پٹرولیم، سیکرٹری داخلہ، اوگرا کے نمائندگان اور متعلقہ وزارتوں و محکموں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔








