پی این ایف یوتھ گرلز انڈر14- نیٹ بال کپ 7 نومبر سے کراچی میں شروع ہو گا

اسلام آباد ۔ 23 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام پی این ایف یوتھ گرلز انڈر14- نیٹ بال کپ 7 نومبر سے کراچی میں شروع ہو گا۔ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے بتایا کہ ٹورنامنٹ 9 نومبر تک جاری رہے گا اور ٹورنامنٹ میں شرکت کی خواہش رکھنے والی ٹیمیں اپنا اندراج 2 نومبر تک کرواسکتی ہیں اور 3 نومبر کو ٹورنامنٹ …

اسلام آباد ۔ 23 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام پی این ایف یوتھ گرلز انڈر14- نیٹ بال کپ 7 نومبر سے کراچی میں شروع ہو گا۔ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے بتایا کہ ٹورنامنٹ 9 نومبر تک جاری رہے گا اور ٹورنامنٹ میں شرکت کی خواہش رکھنے والی ٹیمیں اپنا اندراج 2 نومبر تک کرواسکتی ہیں اور 3 نومبر کو ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان کیا جائے گا۔ ٹورنامنٹ لیگ سسٹم کی بنیاد پر کھیلا جائے گا اورٹورنامنٹ کی انٹری فیس 2 ہزار روپے مقررکی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیڈریشن نیٹ بال کی فروغ کے لئے گراس روٹ سطح پر ٹورنامنٹس کا انعقاد کر رہے ہیں جن میں انڈر 14- ، انڈر15-، انٹرسکول اور نیشنل انٹرسکول مقابلے شامل ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply