ملتان میں موسلادھار بارش، واسا ہائی الرٹ، نکاسی آب کے لیے خصوصی اقدامات

جمعرات کی سہ پہر ملتان میں موسلادھار بارش شروع ہوتے ہی ایم ڈی واسا فیصل شوکت کی ہدایت پر تمام سیوریج و ڈسپوزل اسٹیشنز ڈویژنوں میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

ملتان۔ 18 جون (اے پی پی):جمعرات کی سہ پہر ملتان میں موسلادھار بارش شروع ہوتے ہی ایم ڈی واسا فیصل شوکت کی ہدایت پر تمام سیوریج و ڈسپوزل اسٹیشنز ڈویژنوں میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ترجمان واسا کے مطابق تمام ڈسپوزل اسٹیشنز کو فری فال اور فل کپیسٹی پر چلانے کے احکامات دیے گئے ہیں جبکہ اسٹینڈ بائی جنریٹرز بھی فعال کر دیے گئے ہیں۔سیوریج سب ڈویژنوں کی سطح پر عملہ اور مشینری فیلڈ میں متحرک کر دی گئی ہے تاکہ بارش کے پانی کی بروقت نکاسی یقینی بنائی جا سکے۔ایم ڈی واسا فیصل شوکت نے ہدایت کی ہے کہ بارش کے پانی کی مکمل نکاسی تک افسران اور عملہ فیلڈ میں موجود رہیں اور شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق عوامی خدمت اور نکاسی آب کے مؤثر انتظامات اولین ترجیح ہیں۔