لی جانوروں و پرندوں کے غیرقانونی شکار اورقبضہ کے الزام میں 6 ملزمان گرفتار
لی جانوروں و پرندوں کے غیرقانونی شکار اورقبضہ کے الزام میں 6 ملزمان گرفتار

مزید خبریں
لاہور۔10مئی (اے پی پی):محکمہ جنگلات نے مختلف کارروائیوں کے نتیجے میں وائلڈلائف رینجرز بہاولنگر اور چکوال نے جنگلی جانوروں و پرندوں کے غیرقانونی شکار اور قبضہ کے الزام میں 6 ملزمان کو گرفتار کرکے2 ملزمان کو1 لاکھ 20 ہزار روپے جرمانہ کیا جبکہ4 ملزمان کیخلاف قانونی چارہ جوئی شروع کردی۔ترجمان کے مطابق اسسٹنٹ چیف وائلڈلائف رینجر ضلع بہاولنگر آکاش ناتھن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ تحصیل منچن آباد سے کالے تیتر کے4 غیر قانونی قابضین کو موقع پر گرفتار کر کے ان سے 4کالے تیتر برآمد کر کے وائلڈ لائف ایکٹ کی خلاف ورزی کا مرتکب ہونے پر قانونی چارہ جوئی شروع کر دی۔
ایک اور کارروائی کے نتیجے میں اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر ضلع چکوال مرزا عابد حسین نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کتوں کے ساتھ جنگلی سور اورجنگلی خرگوش کے غیر قانونی شکار میں ملوث 2 شکاریوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے انہیں مبلغ 1لاکھ 20 ہزار روپے محکمانہ معاوضہ کی مد میں جرمانہ عائد کر کے کیس نمٹادیئے۔








