لاڑکانہ، معرکہ حق کے سلسلے میں سیال برادران کا شاندار میوزیکل نائٹ اور جشن پروگرام کا انعقاد

لاڑکانہ، معرکہ حق کے سلسلے میں سیال برادران کا شاندار میوزیکل نائٹ اور جشن پروگرام کا انعقاد

لاڑکانہ۔ 10 مئی (اے پی پی):معرکہ حق کے سلسلے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں سیال برادران کی جانب سے لاڑکانہ شہر میں ایک شاندار میوزیکل نائٹ اور جشن پروگرام منعقد کیا گیا، جس میں شہر اور گرد و نواح کے علاقوں سے خواتین، مردوں اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب کا آغاز قومی اور پارٹی ترانوں سے کیا گیا، جس کے بعد ملک کے معروف فنکاروں حمیرا چنا، احمد مغل اور دیگر گلوکاروں نے اپنے فن کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہوئے محفل کو خوب گرمایا۔

فنکاروں نے لوک گیت، قومی نغمے جبکہ بچوں نے خوبصورت ٹیبلوز پیش کیے۔تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان، مقامی رہنما اور شہر کی معزز شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی جبکہ سکیورٹی کے سخت انتظامات بھی کیے گئے تھے۔اس موقع پر سہیل انور سیال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے جب بھی پاکستان پر حملہ کیا، پاک فوج نے ہمیشہ بھرپور جواب دیا ہے۔

پاکستان ایک ایٹمی طاقت رکھنے والا ملک ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسی تقریبات نہ صرف تفریح کا ذریعہ ہوتی ہیں بلکہ عوام کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہیں۔طارق انور سیال نے کہا کہ لاڑکانہ شہیدوں کی دھرتی ہے، جہاں کے عوام ہمیشہ حق اور سچ کی آواز کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔

شارخ انور سیال نے بتایا کہ مستقبل میں بھی ایسی عوامی اور ثقافتی سرگرمیاں جاری رکھی جائیں گی۔پروگرام خوشگوار اور پُرجوش ماحول میں جاری رہا، جبکہ آخر میں سیال برادران کی جانب سے مہمانوں اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا گیا۔

مزید خبریں